ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مالیا کے ضامن نے بینک پرکیا 10لاکھ کا دعویٰ، بینک نے سیز کئے تھے اکاؤنٹ

مالیا کے ضامن نے بینک پرکیا 10لاکھ کا دعویٰ، بینک نے سیز کئے تھے اکاؤنٹ

Sun, 12 Jun 2016 12:23:42  SO Admin   S.O. News Service

پیلی بھیت ،11جون؍(آئی این ایس ا نڈیا)وجے مالیا کے ضامن بتائے گئے کسان منموہن سنگھ نے بینک آف بڑودہ کو 10لاکھ کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔اس کی ادائیگی کے لئے بینک کو 30دن کا وقت دیا گیا ہے،ساتھ ہی منموہن نے پوچھا ہے کہ کمپنی کا ضامن اسے کیسے بنایا گیا اور کس کے آرڈر سے ہٹا دیا گیا۔کنگ فشر ائیر لائنز کے مالک وجے مالیا کے لون کی ضمانت لینے پر یوپی کے ایک کسان کے دو بینک اکاؤنٹ سیز کر دئے گئے تھے۔منموہن کو یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ وجے مالیا کون ہیں اور کنگ فشر کیا ہے؟۔دوسری طرف بینک آف بڑودہ کے منیجر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ممبئی کے ریجنل آفس سے اکاؤنٹ سیز کرنے کے آرڈر آئے تھے۔سردار منموہن سنگھ کے نام کا یہ کسان پیلی بھیت کے بلسنڈا گاؤں کا رہنے والا ہے۔اس کے پاس 8ایکڑ زمین اور دو بینک اکاؤنٹ ہیں۔منموہن کا بچت کھاتہ (01/4637)اور کسان کریڈٹ اکاؤنٹ (01/3881)ہیں۔بینک اسے جس وجے مالیا کا ضامن بتا رہا ہے اس کا نام تک منموہن سنگھ نے نہیں سنا۔اس کا کہنا ہے کہ وہ کبھی ممبئی بھی نہیں گیا۔اکاؤنٹ سیز ہونے سے اسے سرکاری اسکیم کا فائدہ نہیں مل پایا۔اسے فصل بھی بہت سستے داموں بیچنی پڑی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان اسکیموں کا پیسہ بینک اکاؤنٹ میں ہی جمع ہوتا ہے اور منموہن کے اکاونٹ سیز کر دئے گئے تھے۔جیسے ہی کسان کے مبینہ مالیا رابطہ کی خبر میڈیا میں آئی، بینک فعال ہو گیا۔نریمن پوائنٹ سے بینک منیجر کو ایک میل آیا،اس میں کہا گیا کہ کسان کا غلط اکاونٹ سیز کر دیا گیا ہے۔اس کے بچت اکاؤنٹ کو سیزکرنے کا آرڈر تھا، لیکن کے کے سی (کسان کریڈٹ کارڈ)اور بچت، دونوں اکاؤنٹ سیز کیوں کر دیے گئے؟۔میل میں ان دونوں ہی اکاونٹس کو فورا جاری کرنے کی بات بھی کہی گئی تھی۔اس کے بعد دونوں اکاؤنٹ دوبارہ سے چالو کر دئے گئے تھے۔


Share: